آرمی چیف نے 14 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے 14 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

راولپنڈی:آرمی چیف نے 14 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق14 دہشتگردوں کو سزائے موت کے علاوہ آرمی چیف نے 20 دہشتگردوں کو مختلف سزاﺅں کی بھی توثیق کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دہشتگردسنگین جرائم اوردہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،ان دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 16افرادجاں بحق ہوئے جبکہ ان دہشتگردوں کانشانہ بننے والوں میں 13فوجی اور3سویلین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ ان دہشتگردں نے نے مواصلات کے نظام،پولیس سٹیشنز،تعلیمی اداروں کوتباہ کیاتھا جبکہ دہشتگرد،پاک فوج،قانون نافذکرنے والے اداروں پرحملوں میں ملوث تھے اور یہ دہشت گردمعصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔