پرویز مشرف کی سزا پر نواز شریف کا باقاعدہ ردعمل آگیا

پرویز مشرف کی سزا پر نواز شریف کا باقاعدہ ردعمل آگیا

لندن:نواز شریف کا پرویز مشرف کی پھانسی کی سزا کے فیصلے پر پہلا باقاعدہ ردعمل آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حسین نواز کا کہنا ہے کہ والد نے کہا کہ سابق صدر مملکت کی سزا کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، اس معاملے پر ن لیگ کی خاموشی کوئی سیاسی حکمت عملی ہو سکتی ہے۔

اس حوالے سے نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا بتانا ہے کہ میاں صاحب نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ حسین نواز کا پرویز مشرف کی سزا کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی خاموشی کے حوالے سے کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ایک سیاسی حکمت عملی ہو۔

اس سے قبل گزشتہ روز اس حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کے حوالے سے فیصلہ ابھی میں نے پڑھا نہیں۔

عدالتی فیصلہ تفصیل سے پڑھنے کے بعد اس پر رائے دے سکوں گا۔ نوازشریف کو پرویزمشرف کے فیصلے کے بارے میں ابھی نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دل کے کچھ ٹیسٹ ہوئے ہیں، ان کا پیرکو پی ای ٹی اسکین ہوگا۔

شہبازشریف نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن ثابت ہوتی تو نیب ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کرتی۔ پاکستان کی خدمت کے بدلے میں ہمیں جو بھی تکلیف اٹھانی پڑی اٹھائیں گے۔