Get Alerts

اپوزیشن نے اپنی کرپشن بچانے کی تجاویز حکومت کو دیں ،شبلی فراز

اپوزیشن نے اپنی کرپشن بچانے کی تجاویز حکومت کو دیں ،شبلی فراز
سورس: سکرین شارٹ

اسلام آباد، وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کرپٹ لیڈرز کا ٹولہ شہر شہر پھر رہا ہے عوام کو گمراہ کررہا ہے ان کی صحت کو خطرے میں ڈال کر اپنے ذاتی مفادات کے لئے کوششیں کررہے ہیں ۔شبلی فراز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کررہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے  نیب کے قوانین میں ترمیم کی تجاویز دیں  کہ نیب کے قوانین میں ترمیم 1999  سے  کی جائے اس سے 1985 سے 1999 تک کی کرپشن جائز ہوجاتی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے تجویز دی کہ ایک ارب روپے کی کم سے کرپشن پر نیب کا کوئی اختیار نہیں ہونا چاہئے اس سے ان کے بہت سے ایسے لوگوں کو چھوٹ مل جاتی جن کی کرپشن ایک ارب سے کم تھی ۔ اپوزیشن نے تیسری تجویزیہ دی کہ منی لانڈرنگ کو جرم نہ سمجھا جائے،چوتھی تجویز یہ دی کہ اہلیہ اور بچوں پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں بننا چاہئے ۔ قرض کو واپس ادا نہ کرنے کو بھی جرم نہ سمجھا جائے ۔اپوزیشن نے تجویز بھی دی کہ اگر پانچ سال سے قبل کسی نے جرم کیا تو وہ قانون کی گرفت سے بچ جائے گااور نیب تحقیقات نہ کرسکے گا۔ اپوزیشن نےتجویزدی کہ کوئی بھی سیاسی طورپر نااہل نہیں ہوگا جب تک عدالت سے حکم نہ آئے ۔ اپوزیشن نے تمام تر عالمی کوآپریشنز کو بے عمل کرنے کا کہا تاکہ ناں کسی سے کوئی رابطہ ہو اورنہ ہی ان کی باہر پڑی ہوئی دولت کسی کی نظر میں آئے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے غیر جمہوری طریقے سے جمہوری حکومت کو ہٹانے کی باتیں کرتے ہیں ۔جب تک عمران خان موجود ہے سیاسی مخالفین کا سیاسی مستقبل تاریک رہے گا۔ انہوں نے حکومت کے خلاف بہت کوششیں کیں جلسے جلوس کئے لیکن حکومت نے ان کا پریشر قبول نہیں کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر بہت شدید ہوگئی ہے حکومت کی ایڈوائس کے باوجود اپوزیشن نے جلسے کئے لیکن اپوزیشن اپنے سیاسی مستقبل کو بچانے کے لئے سب کچھ داؤ پر لگا چکی ہے ۔ اپوزیشن کو نہ تو عوام کی پرواہ ہے اور ان کی جانوں کی فکر ۔ اپوزیشن کا ہر میلہ فیل ہوا ہے اور اب یہ اگلا میلہ لاڑکانہ میں لگانے جارہے ہیں وہاں پر بھی ان کو ہزیمت اٹھانی پڑے گی لیکن یہ باز نہیں آئیں گے  ۔ انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد صرف اپنی کرپشن بچانا ہے انہوں نے اس ملک کے مستقبل کو داؤ پر لگایا ہے ۔ آج یہ عوام کی خدمت کی بات کرتے ہیں جو سراسر جھوٹ ہے ۔ یہ اپنے جھوٹ کو اس طرح سے باربار بولتے ہیں کہ لوگ ان کے جھوٹ کو سچ مان لیں گے  ۔ جب یہ حکومت میں تھے تو سب جانتے ہیں کہ ان کی جمہوریت کیسی تھی ۔ پاکستان کے اداروں سے ایک جمہوری حکومت کو ہٹانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ۔ ایک طرف یہ کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو اوردوسری طرف کہتے ہیں کہ  حکومت کا موقف غلط ہے ۔ ان کو امید تھی کہ حکومت کی طرف سے این آر او مل جائے لیکن جب نہیں ملا تو انہوں نے احتجاج اور جلسے شروع کردیئے ہیں ۔ یہ لوگ دوبارہ سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں یہ کسی کو مانتے ہی نہیں ۔ 

ٹیگز: