ماہرہ خان کی سالگرہ

ماہرہ خان کی سالگرہ

کراچی ،معروف اداکارہ ماہرہ خان 36 برس کی ہوگئیں ۔ عالمی وباء کا شکار ماہرہ خان اپنی سالگرہ قرنطینہ میں منائیں گی  ۔ سوشل میڈیا پر مداح ان کو سالگرہ پر مبارکباد دے رہے ہیں ۔ 

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 21 دسمبر 1984 میں کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے اداکاری کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔ وہ بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں ۔ 

ماڈل واداکارہ ماہرہ خان ٹی وی سیریلز ،فلموں اور کمرشلز میں کام کرچکی ہیں ۔ ان کو پاکستان کی صف اول کی اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔  پاکستان میں انہوں نے فلم بول سے اپنے کیر ئیر کا آغاز کیا اور اب تک گیارہ سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں ۔ 

واضع رہے کہ  ماہرہ خان ان دنوں کورونا وائرس کا شکا ر ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے ۔