عمران خان عوام کی توقعات پرپورا نہیں اترے: پی ٹی آئی ایم این اے کی وزیر اعظم پر تنقید

عمران خان عوام کی توقعات پرپورا نہیں اترے: پی ٹی آئی ایم این اے کی وزیر اعظم پر تنقید
سورس: file

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ جب عوام دوست پالیسیز بنائیں گے تو عوام ساتھ دینگے لیکن جب آٹا بجلی گیس گھی چینی نہیں ہوگی تو لوگ ناراض ہونگے ۔ عمران خان سے لوگوں کی توقعات وابستہ تھیں مگر پوری نہیں ہوئیں۔

نیو نیوز سے بات کرتے ہوئے نور عالم خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے لوگوں کی توقعات وابستہ تھیں لیکن وہ ان توقعات پر پورا نہیں اترے۔  بلدیاتی انتخابات میں اب بھی تحریک انصاف کے ووٹرز نے ووٹ دیا ہے لیکن جو لوگ دوسری جماعتوں سے تحریک انصاف میں آئے تھے وہ واپس چلے گئے ہیں۔

نور عالم خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ عوام دوست پالیسیاں نہیں بنائیں گے تو لوگ ناراض ہونگے۔مہنگائی کم کریں گے تو مقبولیت بڑھے گی۔