تین حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، نواز شریف کا پہلے ہی وزیر اعظم بن بیٹھنا جنگل کا قانون ہے: پرویز الہٰی

تین حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، نواز شریف کا پہلے ہی وزیر اعظم بن بیٹھنا جنگل کا قانون ہے: پرویز الہٰی

لاہور:  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ  نوازشریف تو پہلے ہی وزیراعظم بن کر بیٹھے ہیں ۔یہ جنگل کا قانون ہے۔فیلڈ ہی نہیں مل رہی ،لیول کا کیا کرنا ہے۔

انہوں نے عدالت پیشی پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ اگر الیکشن صاف اور شفاف نہ ہوئے تو بڑا بحران آئے گا۔قومی اور صوبائی اسمبلی کے تین تین حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔

چودھری پرویز الہی سے ملاقات کے بعد  شیخ رشید نے کہا این اے 56اور 57 سے الیکشن لڑوں گا۔اب یقین ہے الیکشن میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔اصلی اور نسلی ہوں۔چلہ کاٹ چکا ہوں ،میں نے کوئی پریس کانفرنس نہیں کی،جہاں ہوں وہیں کھڑا ہوا۔

مصنف کے بارے میں