چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف گھیرا تنگ ، نیب نے ملک بھر سے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف گھیرا تنگ ، نیب نے ملک بھر سے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد: نیب نے چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔نیب نے ملک بھر کے اداروں سے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں۔۔نیب نے مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کردی۔

نیب  نےچودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کے ریکارڈ کے لیے ڈپٹی کمشنرز، ایکسائز آفیسرز کو خط لکھا ہے .چوھدری پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ، دو بیٹوں مونس اور راسخ کی پراپرٹیز کا ریکارڈ طلب کر لیا۔چودھری پرویز الٰہی کی بیٹی اور بہوؤں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں