اسلام آباد : پی ٹی آئی نے انتخابات کے لیے حکمت عملی کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی نے نئی انتخابی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔ بانی چیئرمین نے سے زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ بانی چیئرمین نے زیادہ سے زیادہ کارکنان کو الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کی ہے تاکہ پارٹی کے پاس آپشنز موجود ہوں۔
تحریک انصاف کے کارکنان کے نام اہم پیغام
— PTI (@PTIofficial) December 21, 2023
بانی چئیرمین عمران خان کی ہدایت ہے کہ ذیادہ سے ذیادہ کارکنان الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں تاکہ پارٹی کے پاس آپشنز موجود ہوں
ٹکٹس اگلے دو ہفتوں میں فائنل ہوں گے
1: 20 تا 22 دسمبر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ ہے- اس کے…
ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹکٹس اگلے دو ہفتوں میں فائنل ہوں گے۔ پیغام میں بتایا گیا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے پہلے بہتر ہے الیکشن عمل سے وابستہ کسی ماہر وکیل کی خدمات حاصل کر کے کاغذات اچھی طرح چیک کروا کر جمع کروائے جائیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یاد رہے کہ کاغذاتِ حاصل کرنے یا جمع کروانے یا ان کی جانچ پڑتال کے لئے آپ کا اپنا جانا ضروری نہیں ہے،آپ وکیلوں کی ٹیم کو اس عمل کے لیے استعمال کریں۔قومی اسمبلی کے انتخابات میں کوئی بھی ووٹر کسی بھی حلقے سے امیدوار ہو سکتا ہے، البتہ صوبائی اسمبلی کے حلقے میں حصہ لینے کیلئے درخواست دہندہ کا اسی صوبے کا ووٹر ہونا لازمی ہے۔
آپ کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سب سے اہم ہیں،پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہر حلقے سے متعدد مضبوط کورنگ امیدوار بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔ہدایت کی گئی ہے کہ اثاثہ جات اور بنک قرض، ٹریولنگ ریکارڈ، ٹیکس ریکارڈ وغیرہ انتہائی احتیاط سے چیک کر کے کاغذات جمع کروائیں تاکہ کوئی کمی نہ رہے۔