Get Alerts

واٹس ایپ میں انسٹاگرام جیسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے

واٹس ایپ میں انسٹاگرام جیسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس سے وہ انسٹاگرام کی طرح اپنے اسٹیٹس کے ڈرافٹ محفوظ کر سکیں گے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، یہ نیا فیچر صارفین کو اپنے اسٹیٹس ڈرافٹس کو محفوظ کرنے اور بعد میں مکمل کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے، اور اس میں اسٹیٹس ایڈیٹر میں ایک نیا "سیو بٹن" دیا جائے گا جس پر کلک کر کے صارفین اپنے نامکمل اسٹیٹس کو ڈرافٹ کی صورت میں محفوظ کر سکیں گے۔

واٹس ایپ نے اس سے پہلے چیٹس کے لیے بھی ڈرافٹ سیونگ ٹول متعارف کرایا تھا، جس سے صارفین ان چیٹس کی فوری شناخت کر سکتے ہیں جن میں پیغام لکھا گیا ہو لیکن سینڈ نہیں کیا گیا۔ اب یہ نیا فیچر اسٹیٹس کے لیے بھی اسی عمل کو زیادہ آسان بنا دے گا۔

صارفین اب ٹیکسٹ، اسٹیکرز یا فوٹو اسٹیٹس جیسے مواد کو محفوظ کرکے بعد میں دوبارہ اس پر کام کر سکیں گے۔ اس فیچر سے صارفین کو زیادہ آزادی ملے گی، کیونکہ وہ اپنا اسٹیٹس بغیر کسی جلد بازی کے مکمل کر سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ابھی صرف بیٹا ورژن میں ہے، اور یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

ٹیگز: