Get Alerts

قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی

قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹی 20، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

اسلام آباد:ویسٹ انڈیز مارچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی میزبانی کریگا۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹی 20 ،3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 31 مارچ اور دوسرا 2 اپریل کو کھیلا جائیگا۔ دونوں میچز پورٹ آف سپین میں شیڈول ہیں۔ون ڈے سیریز کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔

دوسرا ون ڈے 9 اپریل ،تیسرا 11 اپریل کو کھیلا جائے گا اسی طرح تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22 سے 26 اپریل تک کنگسٹن،دوسرا 30اپریل سے 4 مئی تک برج ٹائون جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 10 سے 14 مئی تک روسو میں کھیلاجائیگا۔ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 15 سے 17 اپریل تک وارم اپ میچ کھیلے گی