Get Alerts

ولادی میر پیوٹن اور علینا کاباایوا کی شادی کی خبر روسی میڈیا میں گردش کر نے لگی

ولادی میر پیوٹن اور علینا کاباایوا کی شادی کی خبر روسی میڈیا میں گردش کر نے لگی

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے پہچانی جانے والی  جمناسٹک کی سابقہ قومی  کھلاڑی 'علینا کاباایوا 'کی انگلی میں شادی کی  رِنگ کے ساتھ  تصاویر پوٹن اور علینا کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے دعووں کا سبب بنی ہیں۔

روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ماضی میں علینا کے بارے میں دعوی تھا کہ وہ شادی کی رِنگ کو اخباری نمائندوں سے چھپانے کی کوشش کرتی تھیں لیکن اس دفعہ انہوں نے ایسے روّیے کا مظاہرہ نہیں کیا۔

کیمروں کی نگاہوں میں آنے والی شادی کی اس رِنگ نے 33 سالہ کاباایوا کے 64 سالہ پوٹن کے ساتھ ازدواج کے رشتے میں منسلک ہونے کی چہ میگوئیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

متعدد افراد کا تو یہاں تک کہناہے  کہ دو سال قبل نکاح کرنے اور اب صاحب اولاد ہونے کے بھی دعوے کئے جا رہے ہیں۔