ڈھاکا کی عمارت میں آگ لگنے سے ہلاکتیں 70 ہو گئیں

ڈھاکا کی عمارت میں آگ لگنے سے ہلاکتیں 70 ہو گئیں
کیپشن: عمارت میں کیمیکل کا گوادام اور پلاسٹک کا سامان موجود تھا جو آگ کے پھیلنے کا سبب بنا۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ سی این این

ڈھاکا: بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے چاک بازار میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 70 ہو گئی۔

بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ آگ گیس سلنڈر کی وجہ سے لگی جبکہ عمارت میں کیمیکل کا گوادام اور پلاسٹک کا سامان موجود تھا جو آگ کے پھیلنے کا سبب بنا۔

بنگلا دیشی حکام کے مطابق عمارت میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چاک بازار جس علاقے میں واقع ہے اسے پرانا ڈھاکا کہا جاتا ہے جبکہ آگ سے متاثرہ عمارت میں پلاسٹک کی اشیاء کے گودام موجود ہیں۔