حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، مریم اورنگزیب
کیپشن: تفتیش کے دوران گرفتاریاں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، مریم اورنگزیب۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے حکومت مخالف تحریک چلانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اپوزيشن تحریک چلانے کا فیصلہ مشاورت سے کرے گی۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور نیب کیخلاف جو ن لیگ کا موقف تھا خیبرپختونخوا سے بھی ویسی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ وزراء کہہ رہے ہیں کہ سوال کرنے سے وزیراعظم کی توہین ہو گی۔

انہوں نے کہا سندھ میں نیب نے تفتیش کے دوران ہی گرفتاریاں شروع کر دیں اور تفتیش کے دوران گرفتاریاں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ کیس کمزور ہو تو نیب تفتیش کے دوران گرفتاریاں شروع کر دیتا ہے۔