اسلام آباد: گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر جمعہ کی چھٹی کے حوالے سے چلنے والی خبروں کے بعد فواد چوہدری کی ٹویٹ سامنے آگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ " جمعہ کی چھٹی کے حوالےسے کوئی سوچ بچار نہیں ہورہی ، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں غلط ہیں "۔
No change in weekly holiday calender is under consideration, all such rumours regarding change in this regard are baseless
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 21, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے جمعہ کی چھٹی کے حوالےس سے خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں ،خاص طور پر ولی عہد کے دورے کے دوران یہ کہاجارہاتھاکہ ممکنہ طور پر جمعہ کی چھٹی بحال کر دی جائیگی ۔
تاہم فواد چوہدری کے ٹویٹ نے جمعہ کی چھٹی کے حوالےسے پاکستانیوں کی پریشانی دور کردی ۔