پی ایس ایل 6، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 141 رنز کا ہدف دے دیا

 پی ایس ایل 6، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 141 رنز کا ہدف دے دیا
کیپشن: پی ایس ایل 6، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 141 رنز کا ہدف دے دیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان سپر لیگ سکس کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 141 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

میچ کے آغاز پر ہی قلندرز کے باولرز نے زلمی کے بلے بازوں پر کاری وار کئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلی بال پر اوپنر امام الحق کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ شعیب ملک کریز پر آئے اور 2 چوکے لگا کر قلندرز کا ادھار چکانے کی کوشش کی تاہم قلندرز کے حملے جاری رہے۔ کامران اکمل محض 5 رنز پر کیچ آوٹ ہوئے تو حیدر علی نے بھی ان کی پیروی کی اور صفرا سکور پر سلمان مرزا کا شکار بنے۔

روی بھوپارہ 50 رنزکےساتھ ٹاپ اسکورررہے،شعیب ملک اور شرفین 26، 26 جبکہ عماد بٹ نے23 رنز بنا ئے۔ یوں 6 وکٹوں کے نقصان پر پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو141 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ شاہین آفریدی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں،سلمان مرزانے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندر اچھی ٹیم ہے، اچھا ٹارگٹ دیں گے۔ دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، اس لئے بولنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کو150 رنز تک آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج بھی دونوں جانب سے شائقین میں بھرپور جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔