پی ایس ایل 9 ، لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 167 رنز کا ٹارگٹ

پی ایس ایل 9 ، لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 167 رنز کا ٹارگٹ


ملتان :لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے میچ میں ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 167رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ پی ایس ایل 9 کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کےلے 167 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔  ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔  اننگز کے آغاز میں ہی لاہور قلندرز کو 3 کے مجموعے پر ہی ان فارم صاحبزادہ فرحان کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ 
تاہم دوسری وکٹ پر تجربہ کار جوڑی فخر زمان اور رسی ویندر ڈوسن نے 94 رنز کی شاندار پارٹنرشپ بنا کر اپنی ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کیا۔ 
97 کے مجموعے پر اسامہ میر نے یہ خطرناک پارٹنرشپ توڑی۔ انہوں نے 54 رنز بنانے والے ڈوسن نے آؤٹ کرکے لاہور قلندرز کی اننگز کی اسپیڈ کو بریک لگانے کی کوشش کی۔سلطانز کے باؤلرز اس کوشش میں اس وقت کامیاب ہوتے نظر آئے جب 114 کے مجموعے پر انہوں نے 41 رنز بنانے والے فخر زمان کو چلتا کیا، فخر کی اننگز کا خاتمہ عباس آفریدی نے کیا۔
اختتامی لمحات میں سکندر رضا کے 23، جہانداد خان کے 16، کارلوس بریتھویٹ کے 15 جبکہ عبداللہ شفیق کے 6 رنز کی بدولت لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ  اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی نے دو وکٹیں لیں جبکہ عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مصنف کے بارے میں