کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم مالی لین دین کے دوران 100 انڈیکس میں 150 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے کو ملی۔
پاکستانی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 154 پوائنٹس کی کمی آئی جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس ایک بار ایک لاکھ 14 ہزار 444 پوائنٹس کی سطح تک بھی پہنچا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا، جب ہنڈرڈ انڈیکس 396 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 739 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب، پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی استحکام آیا ہے، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 40 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے، جب کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 46 پیسے تھی۔