Get Alerts

آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور پر فردِ جرم عائد، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی اور وارنٹ منسوخ

آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور پر فردِ جرم عائد، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی اور وارنٹ منسوخ

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی ختم کر دی ہے۔
 اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور پر آڈیو لیک کیس میں باقاعدہ فردِ جرم عائد کی، تاہم ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہ
 عدالت میں پیشی اور قانونی تقاضے پورے ہونے پر جج نے علی امین گنڈاپور کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں اشتہاری قرار دینے کے لیے شروع کی گئی کارروائی کو بھی ختم کرنے کا حکم دیا گیا۔

ٹیگز: