ہندوستانی ورکروں کو پنجرے میں قید کرنے والا اماراتی شہری گرفتار

ہندوستانی ورکروں کو پنجرے میں قید کرنے والا اماراتی شہری گرفتار
کیپشن: فوٹؤ سکریب گریب یوٹیو ب ویڈیو

ابو ظہبی ؛ متحدہ عرب امارات کے سکیورٹی اہلکاروں نے ہندوستانی  ورکروں کو پنجرے میں قید کرنے والے اماراتی شہری کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اماراتی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اماراتی شہری نے متعدد غیر ملکی افراد کو پنجرے میں بند کیا ہواتھا ۔ مقامی شہری ان افراد کو پنجرے میں قید کر کے خود باہر بیٹھا ہوا تھا۔

مقامی شہری نے اماراتی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ حرکت کی تھی ۔ تاہم پبلک پراسیکویشن کے سربراہ ڈاکٹر احمد الشامسی کا کہناہے کہ ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کی وجہ سے مطلوبہ شخص کو گرفتارکرنے میں آسانی ہوئی اور اب اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔