سوئٹزرلینڈ:وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی آج ڈیووس میں امریکی صدر سے ملاقات کا امکان ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے دورے کے دوران دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں عالمی معاشی صورتحال، علاقائی امن و استحکام اور باہمی تعاون سے متعلق امور زیرِ بحث آنے کی توقع ہے۔