واشنگٹن :امریکہ نے ایف 15 ای جنگی طیاروں کا ایک اسکواڈرن مشرق وسطیٰ کے ایک اڈے پر پہنچا دیا ہے۔ امریکی سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسکواڈرن 18 جنوری کو پہنچایا گیا اور یہ خطے میں جنگی تیاریوں اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سکواڈرن کی موجودگی خطے میں سیکورٹی اور فوجی تیاریوں کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار رہے گی۔