Get Alerts

چین کا بڑا دفاعی کارنامہ، مائیکروویو شعاعوں سے ڈرون تباہ کرنے والا جدید ہتھیار تیار

چین کا بڑا دفاعی کارنامہ، مائیکروویو شعاعوں سے ڈرون تباہ کرنے والا جدید ہتھیار تیار

بیجنگ :ڈرون حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر چین نے ایک جدید مائیکروویو ہتھیار تیار کر لیا ہے جو بیک وقت کئی ڈرونز کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین کی سرکاری اسلحہ ساز کمپنی نورینکو (Norinco) کے ماہرین نے اس ہتھیار کو “ہیریکین 3000” کا نام دیا ہے۔

یہ نظام ٹرک پر نصب کیا جاتا ہے اور تین کلومیٹر کے فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرونز کے جھنڈ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ہتھیار سے خارج ہونے والی طاقتور مگر غیر مرئی مائیکروویو شعاعیں ڈرونز کے برقی آلات کو جام کر دیتی ہیں، جس کے باعث وہ فوری طور پر ناکارہ ہو جاتے ہیں۔

عسکری ماہرین کے مطابق یہ ہتھیار ڈرون حملوں کے خلاف ایک مؤثر دفاعی حل ثابت ہو سکتا ہے اور جدید جنگی ٹیکنالوجی میں چین کی بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: