Get Alerts

لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی اصولی منظوری، انتظامی ڈھانچہ تبدیل ہوگا

لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی اصولی منظوری، انتظامی ڈھانچہ تبدیل ہوگا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے اہم فیصلے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام بسنت کے بعد عمل میں لایا جائے گا، جس کا مقصد شہر پر بڑھتے ہوئے انتظامی دباؤ کو کم کرنا اور شہری گورننس کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

لاہور کی تقسیم کے بعد دونوں اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس انتظامیہ اور میونسپل نظام الگ الگ کام کریں گے، جس سے ٹریفک مسائل، تجاوزات، بلدیاتی امور اور عوامی شکایات کے فوری ازالے میں مدد ملے گی۔ نئے انتظامی سیٹ اپ کے تحت سروس ڈلیوری کو تیز، مؤثر اور عوام کے قریب لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متعلقہ محکموں کو فوری طور پر تیاری مکمل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، جبکہ 9 فروری کو لاہور کی تقسیم کے حوالے سے فالو اپ اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق لاہور کی تقسیم کو شہری گورننس اصلاحات کا ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے اور یہ فیصلہ کسی سیاسی بنیاد پر نہیں بلکہ خالصتاً انتظامی ضرورت کے تحت کیا گیا ہے۔ دو اضلاع کے قیام سے انتظامی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے بروقت حل میں مدد ملے گی۔

ٹیگز: