Get Alerts

پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت قبول کر لی

پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت قبول کر لی

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے حصول کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ بورڈ آف پیس کے ذریعے مستقل جنگ بندی کے نفاذ میں مدد ملے گی۔

ٹیگز: