پاناما کیس میں ممکنہ فیصلہ ،حکمران جماعت کے بڑوں نے پھر سر جوڑ لیے

پاناما کیس میں ممکنہ فیصلہ ،حکمران جماعت کے بڑوں نے پھر سر جوڑ لیے

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے پاناما کیس میں ممکنہ فیصلہ کے پیش نظر حکمران جماعت کے بڑوں نے پھر سر جوڑ لیے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج (جمعہ کو )فیصلہ محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے یا پھر مختصر حکم بھی جاری کیے جانے کی خبریں گردش میں ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ شریف خاندان کی جانب سے جمعرات کی رات ایوان وزیراعظم میں غیر معمولی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں، چترال سے واپسی پر سینئر پارٹی رہنماؤں اور آئینی و قانونی ماہرین سے وزیراعظم نوازشریف نے تفصیلی مشاورت کی انھیں سماعت سے متعلق بھی بتایا گیا ۔وکلا ء کا کہنا ہے کہ عدالت عظمی کی طرف سے کسی بھی وقت مختصر حکم جاری کیے جانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف پر عزم ہیں کہ فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں بھی جمہوری عمل کو آگے بڑھایا جائے گا اور اس کے لیے وزارت عظمی کے امیدواروں میں اب بھی کلثوم نواز سر فہرست جبکہ خواجہ آصف اور ایا ز صادق بھی شارٹ لسٹ، ہوگئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔