چین کے جدید جنگی بحری جہاز روس کے ساتھ مشقوں کے لیے روانہ

چین کے جدید جنگی بحری جہاز روس کے ساتھ مشقوں کے لیے روانہ

بیجنگ: چین کا جدید ترین جنگی بحری جہاز روسی بحریہ کے ساتھ مشقوں کے لیے بالٹک سی کی طرف روانہ ہو گیا۔چین اور روسی کے وزیر دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چین کا یہ جدید جنگی جہاز جو کہ ایک گائیڈڈ  میزائل کو تباہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے وہ ان مشقوں میں شرکت کر رہا ہے۔

یورپ کے سمندر میں چین اور روس کی طر ف سے پہلی دفعہ جنگی مشقیں منعقد کی جا رہی ہیں،روسی وزات دفاع کے مطابق ان مشقوں میں فضائی قوت اور آبدوزوں کو نشاندہی کرنے والے اورا نکے تباہ کرنے والے ہتھیاروں کے بھی آزمایا جائے گا۔

چینی حکام نے ان مشقوں کے ذریعے کسی بھی ملک کو پیغام دینے سے انکار کیا ہے لیکن دوسری طرف گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ چین ان مشقوں میں شرکت اور جدید بحری جہازوں کی نمائش اپنی بحری قوت کے اظہار کے لیے کر رہا ہے۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چین اپنی بحری قوت کا اظہار کر رہا ہے جو مستقبل قریب میں چین کی عالمی امور میں مداخلت کی پالیسی کی طرف ایک اشارہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں