ملک کا سربراہ چور اور ڈاکو ہو تو ملک ترقی نہیں کر سکتا: عمران خان

ملک کا سربراہ چور اور ڈاکو ہو تو ملک ترقی نہیں کر سکتا: عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

کرک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا سربراہ چور اور ڈاکو ہو تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کرپشن کے خاتمے کیلئے دن رات جدوجہد کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کی اہم سیاسی جماعت نے پی ٹی آئی  کی حمایت کا اعلان کر دیا
   

کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرک نے 2013 کے الیکشن میں ہمیں جتوایا تھا، اقتدار میں آکر کرک کی گیس رائلٹی کا مسئلہ پہلے حل کریں گے، اس کے بعد پانی کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔ لوگوں کا سیاست میں آنے کا مقصد پیسہ بنانا ہوتا ہے، جو پیسا عوام پر خرچ ہونا ہوتا ہے وہ لوگوں کی جیبوں میں چلا جاتا ہے، ان لوگوں نے باریاں لیں اور اپنی ذات کو فائدہ پہنچانا شروع کر دیا۔ پی ٹی آئی قوم کی خدمت کرے گی۔ ہماری حکومت نے کے پی کے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:الیکشن میں کامیاب ہو کر نواز شریف کو جیل سے باہر نکالیں گے: شہباز شریف
 
عمران خان نے مزید کہا کہ 25 جولائی کے بعد ہم نیب کو مضبوط کریں گے، اس میں مزید وکیل لے کر آئیں گے، سب سے پہلے مجھ سے احتساب شروع ہوگا پھر تمام وزیروں سے احتساب شروع ہوگا۔ ہم ایک نیا بلدیاتی نظام لیکر آئیں گے، بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کو سہولتیں ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں