کراچی میں 8 سالہ بچے کو قتل کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا

کراچی میں 8 سالہ بچے کو قتل کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا

کراچی : سہراب گوٹھ میں ڈاکو کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ اس کا 20 سالہ  چچا  زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے بچے کو قتل کرنے والے ڈاکو کو پولیس مقابلے میں ماردیا۔ 

پولیس کے مطابق  سہراب گوٹھ میں ڈاکو کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ جاں بحق  ہوا ۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور ڈاکو کا پیچھا کیا۔ سہراب گوٹھ ندی کے قریب  ڈاکو سے مقابلہ ہوا اور  فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو مارا گیا جس کی شناخت نصر اللّٰہ کے نام سے ہوئی ۔ 


پولیس کے مطابق نصراللّٰہ  پر 10 مقدمات درج ہیں جن میں سے 9 مقدمات سہراب گوٹھ تھانے میں جبکہ ایک مقدمہ گبول ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔  ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاشی کے لیئے مشکوک مقامات پر چھاپہ مار آپریشن   جاری ہے۔

پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کی منگھوپیر میں مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسڑیٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث چار ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، چھینے ہوئےموبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔ 

مصنف کے بارے میں