ٹوکیو اولمپکس: امریکی خاتون ایتھلیٹ ریزروکارا ایکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Tokyo Olympics: US female athlete reserves test
کیپشن: فائل فوٹو

ٹوکیو: جاپان میں رواں ماہ شیڈول ٹوکیو اولمپکس شروع ہونے میں کچھ دن رہ گئے ہیں اور ایتھلیٹس میں کووڈ 19 کی تشخیص جاری ہے۔ امریکی خواتین کی جمناسٹکس ٹیم کی ایک کھلاڑی ریزرو کارا ایکر کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

18 سالہ امریکی خواتین کی جمناسٹکس ٹیم کی اولمپین ریزروکاراایکرکا ٹوکیو کے قریب تربیتی کیمپ میں کووڈ۔ 19 کا ٹیسٹ لیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ریزرو کارا ایکر پہلی امریکی اولمپین جس کا کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ریزرو کارا ایکر کے والد مارک نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی ٹوکیو سے 30 کلومیٹر مشرق میں انزئی میں ٹیم کے تربیتی کیمپ میں تھی جہاں ان کا کووڈ۔ 19 ٹیسٹ لیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی ۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو کارا ایکر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی علامات پائی گئی تھیں اور ان کا باقاعدہ علاج کیا گیا تھا ۔

انزئی شہر کی ایک عہدیدار کیمیا کوساکو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی ٹیم کی ایک نوعمر کھلاڑی کا کووڈ۔ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔