Get Alerts

ڈونلڈ ٹرمپ کا متحدہ عرب امارات میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا متحدہ عرب امارات میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد کئی افغان شہری یو اے ای میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے، اور اب ان کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ متحدہ عرب امارات بعض افغان شہریوں کو طالبان کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، تاہم اب ان افراد کو محفوظ بنانے کے لیے کام تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان عوام کو محفوظ پناہ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ٹرمپ کے اس بیان پر بین الاقوامی حلقوں میں مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی یو اے ای میں موجود افغان شہریوں کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔

ٹیگز: