اسلام آباد:شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وارنٹ اس وقت جاری کیے جب ملزم عدالت کی جانب سے دی گئی آخری مہلت کے باوجود پیش نہ ہوا۔ عدالت نے علی امین کی حاضری استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کی۔
سماعت کو 22 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے