Get Alerts

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جبکہ ان کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔


 
 

ٹیگز: