شعیب اختر کا سونالی باندرے کی تصویر اپنے پرس میں رکھنے کی تردید

شعیب اختر کا سونالی باندرے کی تصویر اپنے پرس میں رکھنے کی تردید
کیپشن: image by official instagram account iamshoaibakhtar

لاہور: شعیب اختر نے اپنی اور بالی وڈ اداکارہ سونالی باندرے کے متعلق پھیلائی گئی افواہوں کی تردید کے لئے اپنے یو ٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ایسی تمام افواہوں کو محض جھوٹ قرار دے دیا۔

معروف کرکٹر شعیب اختر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر ایسی تمام خبروں کی تردید کی جن میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے پرس میں ہر وقت بالی وڈ اداکارہ سونالی باندرے کی تصویر رکھتے ہیں۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ انہیں اس بات سے انکار نہیں کہ انہوں نے سونالی باندرے کی سبھی فلمیں دیکھی ہوئی ہیں اور وہ ایک خوبصورت خاتون ہیں مگر وہ ان کے عشق میں کبھی گرفتار نہیں ہوئے ۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے جب سونالی باندرے میں کینسر کی تشخیص ہوئی توانہیں ان سے ہمدردی ہوئی اور وہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو رہے تاہم اس کا ہرگز کوئی غلط مطلب نہ لیا جائے۔

 ثانیہ مرزاسے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی شیشہ کیفے جانے کی ذمہ داری ثانیہ مرزا پر ڈالنا سراسر غلط ہے، ہر بات کی ذمہ داری خواتین پر ڈالنا معاشرے کی پست ذہنیت کی علامت ہے۔