پاکستان کی امریکی کمپنیوں کو انرجی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان کی امریکی کمپنیوں کو انرجی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت
کیپشن: پاکستان کی امریکی کمپنیوں کو انرجی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے امریکی کمپنیوں کو انرجی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ بجلی کی طلب میں رواں سال 20 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ امریکی ناظم الامور کو بتایا کہ رواں سال سرکلر ڈیٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم اورترسیل کے شعبے میں 800 ملین ڈالرز سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے ملاقات میں بتایا کہ سرمایہ کاری سے 4000 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامورنے متبادل ذرائع سے بجلی پیداوار پر حکومتی کوششوں کی تعریف کی۔

امریکی ناظم الامور نے اس موقع پر کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان کے شعبہ توانائی میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔