سعودی عرب :کورونا وائرس کے کیسز میں کمی

سعودی عرب :کورونا وائرس کے کیسز میں کمی
سورس: file photo

ریاض: سعودی عرب میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی آگئی ۔ گزشتہ روز مملکت میں 1079 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس سے قبل یہ تعداد 1236 کے قریب ہوا کرتی تھی۔

سعودی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز وبائی مرض کے شکار 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں کورونا کے شکار ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار 191 ہوگئی ہے جبکہ اموات 7677 ہوئیں۔

گزشتہ روز 1214 مریضوں نے کوروناوائرس کو شکست بھی دی۔ سعودی عرب میں اب تک 4 لاکھ 55 ہزار 618 مریض کوروناوائرس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

نئے کیسز زیادہ تر ریاض اور دیگر مشرقی ریجن سے سامنے آئے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار 896 ہے جن میں سے ایک ہزار 516 کی حالت تشویش ناک ہے۔