شہرہ آفاق پینٹنگ "مونا لیزا "  کی نقل 34 لاکھ ڈالر میں نیلام

 شہرہ آفاق پینٹنگ
سورس: file photo

پیرس :نامور مصور لیونارڈو ڈاؤنچی کی شہرہ آفاق پینٹنگ "مونا لیزا "  کی نقل 34 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگئی ۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مونا لیزا کی نقل جسے ’ہیکنگ مونا لیزا‘ کہا جاتا ہے کو آن لائن نیلامی میں دو سے تین لاکھ ڈالر میں فروخت کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا لیکن یہ پینٹنگ 10 گنا زیادہ قیمت میں نیلام ہوئی۔

کرسٹی آکششن ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ یہ مونا لیزا کی پینٹنگ سے متعلق ایک نیا ریکارڈ ہے اور یہ رقم (53 کروڑ پاکستانی روپے) بنتی ہے۔ریمنڈ ہیکنگ نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ اس پینٹنگ کو ڈاونچی کی اصل پینٹنگ ثابت کرنے اور لوور میوزیم میں موجود تصویر کو جعلی قرار دینے میں گزار دیا۔

آکشن ہاؤس کے مطابق ریمنڈ ہیکنگ نے یہ پینٹنگ صرف 4 ڈالرز میں خریدی تھی۔کرسٹی میں اولڈ ماسٹر پینٹنگز کے انٹرنیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ ‘فن چیلنج کرتا ہے، متوجہ کرتا ہے، کبھی کبھار جنون بن جاتا ہے’۔

آکشن ہاؤس نے  کہا کہ ‘یہ کام اور اس کی تاریخ مونا لیزا اور لیونارڈو ڈاونچی سے متعلق برقرار رہنے والی دلچسپی کی عکاسی کرتے ہیں’۔یہ نقل لوور میوزیم میں موجود پینٹنگ جیسی نہیں ہے لیکن تصویروں کی دنیا کا جادو پیش کرتی ہے، جس میں سے کچھ طاقتور چیزیں ہمارے ذہن میں رہ جاری ہیں اور خواب کو آگے بڑھنے کی اجازت دیتی ہیں۔