وزیراعظم کا اسلام آباد میں ریڑھی بان مارکیٹ کا دورہ

وزیراعظم کا اسلام آباد میں ریڑھی بان مارکیٹ کا دورہ
کیپشن: وزیراعظم کا اسلام آباد میں ریڑھی بان مارکیٹ کا دورہ
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد  میں ریڑھی بان مارکیٹ کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم نے خود گاڑی چلاتے ہوئے مارکیٹ کا جائزہ لیا اور شہریوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔ 

 رواں سال 2 مئی کو  بھی وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا۔  ان  کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔

وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی  تھی ۔انہوں نے  ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار، مارگلہ روڈ کا دورہ کیا تھا۔

وزیراعظم نے احساس ریڑھی بان مارکیٹ کا بھی دورہ کیا  تھا اور ریڑھی بانوں سے کاروبار کے حوالے سے استفسار کیا۔  وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم کا بھی جائزہ لیا تھا۔