Get Alerts

ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 22 افراد گرفتار

ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 22 افراد گرفتار

تہران : ایرانی حکام نے کہا ہے کہ 12 جون سے اب تک اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ملک بھر سے 22 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نیم سرکاری نیوز ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ قُم کی انٹیلی جنس پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ پاسداران انقلاب نے ان افراد کو ’صہیونی حکومت کے لیے جاسوسی اور عوامی رائے کو نقصان پہنچانے‘ کے الزامات میں حراست میں لیا ہے۔

حکام نے گرفتار افراد کی تفصیلات اور ان پر عائد دیگر الزامات کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔ یہ کارروائیاں ایران پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد تیز کر دی گئی ہیں، جن میں ایٹمی سائنسدانوں اور فوجی کمانڈرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی حکام نے 13 جون کی رات ایران کے مختلف مقامات پر حملے کیے تھے، جس کے بعد ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ملک میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کو توڑنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

ٹیگز: