Get Alerts

پنجاب کا ماحول دوست بجٹ: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے بڑے منصوبے

پنجاب کا ماحول دوست بجٹ: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے بڑے منصوبے

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ماحول دوست وژن کے تحت پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے متعدد بڑے پیمانے کے منصوبے شروع کر دیے ہیں، جو پنجاب کے مستقبل کو سبز اور سرسبز بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہیں۔ نمائندہ نیو نیوز لاہور  وقاص غوری    کے مطابق چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو کے تحت 50,869 ایکڑ رقبے پر چار کروڑ 20 لاکھ درخت لگانے کا جامع منصوبہ جاری ہے، جبکہ سی ایم ایگروفاریسٹری انیشی ایٹو کے تحت 3,790 ایکڑ فارسٹ ویسٹ لینڈ پر 13 لاکھ 75 ہزار درختوں کی شجرکاری کی جا رہی ہے۔

مزید برآں، گرین پاکستان پروگرام کے تحت 2 لاکھ 51 ہزار ایکڑ رقبہ پر 46 کروڑ 64 لاکھ سے زائد درخت لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ نہری رقبہ پر 10,223 ایونیو میل پر 50 لاکھ درخت قطاروں کی صورت میں لگانے کا منصوبہ بھی فعال کیا گیا ہے۔

لال سوہانرا نیشنل پارک اور سالٹ رینج میں ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کے لیے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جن میں وائرلیس نیٹ ورک، ڈیجیٹل کیمرے، جی پی ایس ڈیوائسز اور سی سی ٹی وی کیمرے شامل ہیں۔

ماحولیاتی تحفظ کے لیے محفوظ فطری علاقے قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست اور لیڈ سرٹیفائیڈ عمارتوں کی تعمیر کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔ مری اور کہوٹہ کے پہاڑوں میں آفات سے بچاؤ کے لیے شیلڈنگ سمٹس پروگرام کے تحت 600 فائر واچرز کی بھرتی، فائر وہیکلز اور واچ ٹاورز کی فراہمی کی جا رہی ہے۔

فارسٹ ٹریکس کی بحالی اور چشموں کے پانی کے تحفظ کے لیے ٹینکوں کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ جدید جی آئی ایس، ڈرون، سیٹلائٹ اور LIDAR ٹیکنالوجی کے ذریعے جنگلات کی نگرانی اور آگ یا تجاوزات کی فوری شناخت ممکن بنائی گئی ہے۔

محکمہ جنگلات کے لیے ڈیجیٹل کمیونیکیشن سیل قائم کیا گیا ہے، جبکہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ونگ کو جدید آلات اور اضافی عملہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ جنگلات کی ڈیجیٹل نمبر شماری اور جی آئی ایس پر مبنی سروے کا عمل بھی مکمل ہو رہا ہے۔

صوبے بھر میں 104 فارسٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز 24 گھنٹے جنگلات کی حفاظت اور نگرانی کر رہے ہیں، جس سے جنگلات کے تحفظ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگز: