Get Alerts

میگا کاسٹ ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کا ٹیزر جاری، ہمایوں سعید اور سجل علی کی جوڑی پر توجہ

میگا کاسٹ ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کا ٹیزر جاری، ہمایوں سعید اور سجل علی کی جوڑی پر توجہ

کراچی: پاکستان کے ڈرامہ شائقین کے طویل انتظار کے بعد، خلیل الرحمٰن قمر کے تحریر کردہ اور ندیم بیگ کے ہدایت کاری میں تیار ہونے والا میگا کاسٹ ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈرامے میں ہمایوں سعید اور سجل علی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ آصف رضا میر، صبا فیصل، صبا حمید، بابر علی، حاجرہ یامین، اذان سمیع خان اور نمیر خان سمیت دیگر معروف اداکار بھی شامل ہیں۔ ٹیزر میں رومانوی اور سماجی موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے، جس میں محبت، روایات اور خاندانی رسم و رواج کے درمیان تعلقات کی کشمکش دکھائی گئی ہے۔

ٹیزر میں سجل علی یونیورسٹی کی طالبہ جبکہ ہمایوں سعید ایک ٹیچر کے کردار میں نظر آتے ہیں۔ شائقین کا ماننا ہے کہ ڈرامے میں بڑی عمر کے مرد اور نوجوان لڑکی کے تعلقات کو دکھایا جائے گا، تاہم یہ کہانی سعادت حسن منٹو کے کسی مخصوص افسانے پر مبنی نہیں۔

ڈرامے کی نشریات کی حتمی تاریخ ابھی تک جاری نہیں کی گئی، مگر توقع ہے کہ یہ جولائی کے وسط میں نشر ہو گا۔

ٹیگز: