پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلنگ کا دروازہ کھل گیا, بڑے مقابلے متوقع

پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلنگ کا دروازہ کھل گیا, بڑے مقابلے متوقع

کراچی: پاکستان میں اب انٹرنیشنل ریسلر ان ایکشن ہونگے۔ پاکستان کے پہلے پروفیشنل ریسلر بادشاہ پہلوان خان غیر ملکی پہلوانوں کے ساتھ کراچی پہنچ گئے۔ پاکستان آنے والوں میں نامور ریسلر ٹینی آئرن اور فلیش گورڈن بھی شامل ہیں۔ ان کا حریف پر اچھل کر گرنا اور رنگ سے باہر پھینکنا، رسے پر پاوں رکھ کر مدمقابل کو گھمانے کا انداز دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے۔

انٹرنیشنل مقابلوں میں بادشاہ پہلوان خان کا قومی پرچم میں ملبوس رنگ میں اترنے کا دیدہ زیب انداز بھی دیکھنے میں آئے گا۔ اس سلسلہ میں امریکہ، کینیڈا، جاپان اور انگلینڈ سمیت 20 ممالک کے ریسلرز کی فائٹس شیڈول کی جا چکی ہے۔ رواں برس مئی سے نومبر تک کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں مقابلے منعقد کئے جائیں گے جس میں تمام نامور ریسلر اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔