آرمی چیف کی شہید کیپٹن جنید کے گھر آمد، والدین سے ملاقات

آرمی چیف کی شہید کیپٹن جنید کے گھر آمد، والدین سے ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید کیپٹن جنید کے والدین سے ملاقات کی ، ان کا کہنا ہے کہ شہدا قوم کے ہیرو ہیں. ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے شہید کیپٹن جنید کے گھر گئے۔ کیپٹن جنید نے صوابی میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ آرمی چیف نے شہید کیپٹن کے والدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہید افسران اور جوان قوم کے ہیرو ہیں، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی.