مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنی ہی تین ساتھیوں کو قتل کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنی ہی تین ساتھیوں کو قتل کردیا
کیپشن: Image by The News International

سری نگر:پاکستان کے ساتھ جنگ کی گیدڑ بھبھکیاں دینے والی مودی سرکار کے اپنے ہی فوجی ایک دوسرے کی جان لینے لگے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اہلکار نے اپنے ہی تین ساتھیوں کو قتل کردیا۔ضلع ادھم پور میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک سپاہی نے فائرنگ کرکے اپنے تین ساتھیوں کو قتل کردیا۔

اہلکار اجیت کمار نے اپنے تین ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارنے کو کوشش کی تھی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کانسٹیبل نے جھگڑے پر اپنے ساتھیوں کو قتل کیا۔