Get Alerts

مہاتیر محمد نے وزیر اعظم عمران خان سے کیا وعدہ پورا کر دیا

مہاتیر محمد نے وزیر اعظم عمران خان سے کیا وعدہ پورا کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: ملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق، ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا طیارہ نور خان ایئر بیس پرلینڈ کیا، وزیراعظم عمران خان اوروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا، مہاتیر محمد تین روزہ   دورہ پاکستان21 سے23مارچ تک ہوگا۔ وہ 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ پر مہمان خصوصی ہوں گے، وہ صدرمملکت اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

مہاتیر محمد نے انتہائی قلیل عرصے میں ملائیشیا  کو کیسے ایشین ٹائیگر بنایا ؟دیکھیں تفصیلی رپورٹ اس ویڈیو میں ۔۔۔۔