عالمی وبا پھیلنے کا شدید خطرہ، پاکستان نے متعدد ممالک کے مسافروں پر پابندی لگادی

Severe threat of global pandemic, Pakistan bans travelers from several countries
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر عالمی وبا کے خطرات شدید تر ہوتے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے وائرس سے متاثر ملکوں کے شہریوں پر پابندی عائد کر دی ہے کہ وہ حالات نارمل ہونے تک پاکستانی سرزمین پر قدم نہیں رکھ سکتے۔

حکومتی احکامات کی روشنی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں وضاحت کیساتھ بیان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق 23 مارچ سے آئندہ ماہ پانچ اپریل تک ہوگا۔

سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق جن ممالک کے مسافروں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ان میں زمبیا، تنزانیہ، گانا، پیرو، کولمبیا اور برازیل سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

سول ایوی ایشن کے نوٹی فیکیشن کے مطابق انگلیںڈ کو کیٹیگری بی میں شامل کر دیا گیا ہے لیکن دیگر ممالک بدستور کیٹیگری سی میں ہی شامل رہیں گے۔ خیال رہے کہ بی کیٹیگری میں شامل ممالک کے مسافر پاکستان آنے سے بہتر گھنٹے پہلے ٹیسٹ کرانے کے پابند ہونگے۔

تاہم اے کیٹیگری اے میں موجود ممالک کے مسافروں کو وبائی ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اس کیٹیگری میں شامل ممالک جنوبی کوریا، سعودی عرب، نیوزی لیںڈ، سنگاپور، چین، میانمار اور آسٹریلیا وغیرہ ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں عالمی وبا سے ہونے والی اموات 27 لاکھ 22 ہزار47 ہو گئی ہیں جبکہ اب تک 12 کروڑ 34 لاکھ 31 ہزار 699 افراد اس مرض سے متاثر ہوئے۔ اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں 9 کروڑ 94 لاکھ 16 ہزار 431 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔