ایکس بندش پر وزرات داخلہ ، پی ٹی اے اور متعلقہ اداروں سے ایک بار پھر جواب طلب

ایکس بندش پر وزرات داخلہ ، پی ٹی اے اور متعلقہ اداروں سے ایک بار پھر جواب طلب

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر وزرات داخلہ ، پی ٹی اے اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب کر لیا 

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد پرمشتمل دو رکنی بنچ نے ایکس کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

 وکیل نعمان محب اللہ کاکاخیل کی جانب سے ایکس کی بندش کیخلاف درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کھلے ہیں، تو صرف ایکس کو کیوں بند کیا گیا ہے؟ جس پر وکیل درخواست گزار نعمان محب کاکاخیل نے بتایا کہ ایکس ایک فارمل پلیٹ فارم ہے، جو سب کے استعمال میں ہے۔

عدالت نے کہا کہ ایکس کو کیوں بند کیا گیا ہے، وزرات داخلہ نے وجوہات نہیں بتائیں۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، حکومت اور متعلقہ اداروں سے  آئندہ سماعت پر پی ٹی اے، حکومت اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا۔ 

مصنف کے بارے میں