Get Alerts

قوم کو عید مبارک: صدر زرداری کا آئین کی پاسداری، وزیراعظم کا غزہ کے مسلمانوں سے یکجہتی کا پیغام

قوم کو عید مبارک: صدر زرداری کا آئین کی پاسداری، وزیراعظم کا غزہ کے مسلمانوں سے یکجہتی کا پیغام

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اتحاد، ہم آہنگی اور عالمی بھائی چارے پر زور دیا ہے۔
صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں عید کو محبت اور انسانیت کا تہوار قرار دیتے ہوئے کہاعید کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ضرورت مندوں اور پسماندہ طبقات کو خوشیوں میں شریک کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔آج کے دن ہمیں محض خوشیاں ہی نہیں منانی چاہئیں بلکہ قومی یکجہتی، آئینی بالادستی اور قانون کی پاسداری کے عزم کی تجدید بھی کرنی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ عید کا اصل مقصد بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عید کی خوشیوں کے موقع پر فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔"عید کے اس موقع پر بھی ہمارے دل غزہ اور مشرقِ وسطیٰ کے مظلوم بہن بھائیوں کے لیے غمگین ہیں۔ فلسطینیوں کی تکالیف اس بات کی یاد دہانی ہیں کہ امتِ مسلمہ میں اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔

ٹیگز: