Get Alerts

بابر اعظم کا نیا اوتار: میٹھی عید پر سٹار بیٹر 'ماسٹر شیف' بن گئے، ویڈیو وائرل

بابر اعظم کا نیا اوتار: میٹھی عید پر سٹار بیٹر 'ماسٹر شیف' بن گئے، ویڈیو وائرل

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے عید الفطر کے موقع پر اپنے مداحوں کو ایک سرپرائز دیتے ہوئے کچن میں کوکنگ کے جوہر دکھائے ہیں۔ کرکٹ کے میدان میں ریکارڈز بنانے والے بابر اعظم اس بار میٹھی عید پر خود سویاں تیار کرتے نظر آئے۔
بابر اعظم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ روایتی شیر خورمہ تیار کر رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا، "میٹھی عید سگنیچر"۔
جیسے ہی بابر اعظم کی کوکنگ ویڈیو سامنے آئی، سوشل میڈیا پر کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔سوشل میڈیا پر پرستاروں نے   کہا بابر اعظم صرف کور ڈرائیو کے ہی نہیں، کوکنگ کے بھی بادشاہ نکلے۔
مداحوں نے جہاں انہیں عید کی مبارکباد دی، وہیں ان کے اس نئے انداز کی تعریف بھی کی۔ کرکٹر کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے ثابت کر دیا کہ وہ گراؤنڈ کے باہر بھی اپنی زندگی کو بھرپور انداز میں گزارنا جانتے ہیں۔

ٹیگز: