چین نے 20امریکی جاسوس مار ڈالے

چین نے 20امریکی جاسوس مار ڈالے

چین :امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے اپنے ملک میں آنے والے متعدد امریکی جاسوسوں کو مار ڈالایا قید کر دیاسی آئی اے میں کوئی غدار تھا یا جاسوسوں کا پتہ لگانے کے لیے چین نے سی آئی اے کی معلومات ہیک کیں واضح نہیں ہو سکا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین نے سی آئی اے کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا۔ چار سابق سی آئی اے افسران نے انکشاف کیا کہ چین میں مخبروں کی گمشدگی کی شروعات 2011 میں ہوئی ۔
2012 تک سی آئی اے کے 20 کے قریب مخبر یا تو ہلاک ہو گئے یا قید کر لیے گئے۔ ان واقعات کی تحقیقات کے لیےسی آئی اے اور ایف بی آئی کی جانب سے ' ہنی بیڈ گر ' نامی آپریشن کیا گیا۔اخبار کے مطابق جاسوسوں کی گمشدگیوں سے امریکا کے نیٹ ورک کوشدید نقصان ہوا جو اس نے کئی سال لگا کر چین میں بنایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں