ریٹائرمنٹ کے سوال پر بہت تکلیف ہوتی تھی،یونس خان

ریٹائرمنٹ کے سوال پر بہت تکلیف ہوتی تھی،یونس خان

ُلندن:قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ انہیں اس وقت تکلیف ہوتی تھی جب کوئی ریٹائرمنٹ کے بارے میں پوچھتا تھا۔ ہر کسی کو جانا ہوتا ہے، لوگوں کی خواہش ہے میں ابھی تھوڑی کرکٹ اور کھیلوں ۔

لندن میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی ان سے یہ سوال کرتا ہے کہ آپ ٹیسٹ کرکٹ سے کیوں ریٹائر ہو رہے ہیں تو یہ ان کے لیے بہت خوش کن ،حوصلہ افزا اور مثبت لفظ ہے لیکن اگر کیو ں کی جگہ کب ہوتا تو یہ ان کے لیے تکلیف دہ ہوتا ۔یونس خان نے اس تلخ حقیقت کا اعتراف کیا کہ ہر کسی کو جانا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ ابھی تھوڑی کرکٹ اور کھیلیں ،میرے لیے بہت مشکل ہوتا تھا اگر لوگ یہ پوچھتے تے کہ یونس خان کب ریٹائر ہو رہا ہے